برطانوی وزیراعظم کا 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان

اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص جائیں گے‘  سر کیئر
لندن (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 4 لڑاکا طیارے ٹائفون کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص پہنچ جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر ابتدائی حملوں کا برطانیہ حصہ نہیں بنا، ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی۔دوسری جانب  میئرلندن صادق خان کا کہنا ہیکہ برطانوی وزیراعظم کا جنگ میں شریک نہ ہونا اورعراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔