برطانیہ‘ یہودی مقامات کی جاسوسی، 10 افراد گرفتار

لندن (آئی این پی)  برطانوی پولیس نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3 ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں