ؑاسلام آباد (آن لائن )فیصل آباد میں میڈیکل طالبہ خدیجہ غفور زیادتی و تشدد کیس میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے دو الگ ٹرائلز کو یکجا کرنے کی ملزمہ کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنا دونوں الگ الگ جرم ہیں، دونوں مقدمات کی تحقیقات الگ اداروں نے کیں، الگ ٹرائلز قانون کے مطابق ہیں،مقدمات کو یکجا کرنا ٹرائل کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے، لازمی قانون نہیں، سپریم کورٹ نے بیان کے دوران گواہ کو کٹہرے میں کرسی فراہم کرنا لازمی قرار دے دی قانون میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ گواہ اپنا بیان لازمی طور پر کھڑے ہو کر ہی ریکارڈ کروائے،گواہ کو گھنٹوں کھڑا رکھنا انسانی وقار اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی آئینی حقوق کے منافی ہے