مشکل وقت کے ساتھیوں کو نہیں بھولنا چاہیے:مولانا غفور حیدری

آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کیخلاف ہماری بھر پور حمایت کی ،قومی اسمبلی میں اظہارخیال
 پاکستان کی افواج نے اپنا لوہا منوایا،رانامبشراقبال، بھارت کی ایجنسی را تو فیل ہو گئی،وسیم حسین
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو مبارکباد بھی دیتا اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ہماری قوم نے یکجہتی کا اظہار کیا،مودی کو شکست ہوئی، قوم اس کے پیچھے نہیں تھی ہم سب ایک پیج پر تھے، ہمارے پاس ایک جذبہ تھاجن ممالک نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر حمایت کی ان کو بھی نہیں بھولنا چاہئے، چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،ترکیہ، آذر بائیجان نے ہماری بھرپور حمایت کی یہ تنہا مودی کی شکست نہیں،یہ اسرائیل، امریکا، فرانس کی بھی شکست ہے ۔اجلاس میں رانا مبشر اقبال نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے اپنا لوہا منوایا، پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ،ہمیشہ بھارت حملہ آور ہوا ،میری دوستوں سے درخواست ہے کہ اسی طرح یکجا رہیں ،پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا کہ بھارت کی ایجنسی را تو فیل ہو گئی اگر کسی کو پاکستان پر حملہ کرنے کی خواہش ہے تو سوچ لیں یہ صرف ٹریلر تھا۔