پاک فوج کی افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں، کئی ٹھکانے اور پوسٹیں تباہ

طالبان رجیم کے 527کارندے  ہلاک،  755 سے زائد زخمی‘237پوسٹیں تباہ ‘ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ‘ 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ 
  فضائی کارروائیوں کے دوران  62  مقامات کو نشانہ بنایا گیا: عطا ء تارڑ‘ آپریشن غضب للحق  عروج پر ہے ‘یہ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا:سکیورٹی ذرائع
 اسلام آباد  (آئی این پی )وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا  آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔عطا تارڑ نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا   کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔‘سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف   غضب للحق  جاری ہے۔پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے  ژوب، قلعہ سیف اللہ سے ملحقہ دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کردیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا، جبکہ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث طالبان اور فتہ الخوارج  کو بھاری نقصان اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن غضب للحق اس وقت اپنے عروج پر ہے اور یہ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔اس کامیاب کارروائی کے بعد، پاک فوج کی زمینی اور فضائی قوت نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلایا، جس کے بعد آپریشن کی شدت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کی پوزیشن مستحکم ہے