پنجاب بھر میں رمضان ریلیف سٹالز پر مارکیٹ ریٹ سے 22 روپے کلو تک چکن سستا فراہم کیا جائے گا :سلمیٰ بٹ
لاہور( خصوصی رپورٹ ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ نے پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، معاون خصوصی نے ایسوسی ایشن نمائندگان سے سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی چکن قیمتوں میں کمی بارے اپیل کی، وفد نے معاون خصوصی کو یقین دہانی کر ائی کہ پنجاب بھر میں رمضان ریلیف سٹالز پر مارکیٹ ریٹ سے 22 روپے کلو تک چکن سستا فراہم کیا جائے گا۔