کوثر سڑک عبور کر رہی تھی بس نے کچل دیا،برہان شادی پر آیا ہو اتھا
پتوکی ( خصوصی رپورٹ)پتوکی میں واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیل کے مطابق ختم نبوت چوک لاہور والا اڈا پتوکی میںحبیب ٹا ئون کی رہائشی 40 سالہ کوثر سڑک عبور کر رہی تھی کہ بس نے کچل دیا،موقع پر دم توڑ گئی ،لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان شہری جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی شناخت برہان خان کے نام سے ہوئی جس کاتعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے ، حبیب آباد پتوکی میں شادی پر آیا ہوا تھا۔