فرقان عباس پانچ روز سے ہیڈ بلوکی ریسٹ ہائوس میں قیام پذیر تھے
واش روم میں مردہ حالت میں ملے ، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی
قصور،پتوکی،پھول نگر (خصوصی رپورٹ )اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فرقان عباس پانچ روز سے دریائے راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر سیلابی دورے سے واپس آکر ہیڈ بلوکی ریسٹ ہائوس میں قیام پذیر تھے، گزشتہ رات وہ ریسکیو اور ریلیف آرپریشن کی نگرانی کے بعد واپس آکر سو گئیتاہم صبح وہ واش روم میں مردہ حالت میں پڑے ملے، فرش پر خون کے آثار بھی پائے گئے۔سکیورٹی گارڈز کی اطلاع پر ڈی ایس پی پتوکی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔