، 10 ملزم گرفتار, چوری میں استعمال تار اور15میٹر قبضے میں لے لئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو نے رینجرز کے ہمراہ اعوان ٹاؤن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ لیسکو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر 7غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے تار اور15میٹر قبضے میں لے لئے گئے ، حکام کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کیلئے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔