شیخوپورہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ ) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بگڑ چکا،جگہ جگہ موٹرسائیکل رکشوں کے سٹینڈ بن گئے،ون وے کی خلاف ورزی سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے عزیز بھٹی روڈ ،چوک پیر بہار شاہ ،جناح پارک ،خادم حسین روڈ پرانا اڈا لاڑیاں سمیت شہر کی تما م سڑکوں گلیوں میں رکشہ سٹینڈز نے ٹریفک روانی متاثر کر رکھی ہے۔