لاہور (کرائم رپورٹر)پہلے مرحلے میں لاہور کی 274 یونین کونسلز میں مرحلہ وار ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ جاری ہے۔کوڑا کولیکشن مہم کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لئے ستھرا پنجاب کے تحت سات ہزار بے روز گاروں نوکریاں دے دی گئیں ،کوڑا انڈسٹری سے منسلک روز گار مشن کے تحت اب تک 80فیصد نوکریاں فراہم کر دی گئیں۔شہر لاہور کی 274یونین کونسلز میں سیاب تک 90 سے زائد یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کامیابی سے جاری،ایل ڈبلیو ایم سی نے لوکل انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے3000 لوڈر رکشہ کی تیاری لوکل مینوفیکچرنگ کمپنیز کے ذمہ کی ہے۔