شالیمار ٹائون ،گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے190 رکشے فراہم

شالیمار باغ کے اطراف، قبرستان اور اس سے ملحقہ راستوں پر صفائی ستھرائی 
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار ٹائون میں 1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں نے خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ فضل پورہ ویسٹ انکلیوڑر اور چائنہ سکیم عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ خصوصی صفائی اقدامات کرتے ہوئے شالیمار ٹائون میں موجود 06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔گھر گھر سے ویسٹ اٹھانے کے لیے شالیمار ٹائون میں 190 لوڈر رکشے تعینات ہیں۔اربن یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔آپریشن ٹیموں نے نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک،علی پارک،بھوگیوال روڈ،شالیمار لنک روڈ، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا۔شالیمار باغ کے اطراف،مادھو لعل حسین دربار، قبرستان اور اس سے ملحقہ راستوں پر صفائی ستھرائی کی گئی۔