اوکاڑہ :5 پولیس اہلکار برخاست ، 98 کو مختلف سزائیں

اوکاڑہ ( خصوصی رپورٹ) ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے 5 اہلکاروں کو برخاست اور 98 کو مختلف سزائیں دیں. پولیس ترجمان کے مطابق اردل روم میں ضلع بھر سے 128 پولیس اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو لنک اور فزیکل شرکت کی۔ مسلسل غیر حاضری پر سب انسپکٹر عمران فیصل، کانسٹیبل شہباز، کانسٹیبل محمد اسلم، کانسٹیبل تنویر کو نوکری سے برخاست کردیا اور مختلف سزائیں دیں. کانسٹیبل سلامت علی کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا. 3 انسپکٹر، 3 سب انسپکٹر سمیت 10 کانسٹیبلوں کو سروس کی کٹوتی کی سزائیں  دیں.ایک سب انسپکٹر سمیت 9 کانسٹیبلان کو سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر تنخواہ کی کٹوتی کی سزائیں ناقص تفتیش پر 2 سب انسپکٹرز سمیت 33 اہلکاروں کو ایک سال سروس ضبطگی کی سزائیں دیں. 39 اہلکاروں کو جرمانہ کی سزائیں بھی دی گئیں ۔