بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکار نوکری سے برخاست

صوفیہ آباد سب ڈویڑن میں بجلی چوری، ایمبرائیڈری یونٹ کو 10لاکھ جرمانہ
لاہور ( کرائم رپورٹر  ) بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کرانے میں ملوث ہونا ثابت ہونے پر برج اٹاری سب ڈویڑن میں تعینات میٹر ریڈر محسن علی کو برخاست کردیا گیا۔ ادھر ایس ڈی او صوفیہ آبادمحسن اسلام نے دولو خورد کے علاقے میں ایمبرائیڈری یونٹ پر بجلی چوری پکڑلی۔ ملزم 3 منزلہ ایمبرائیڈری یونٹ کو لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی فراہم کر رہے تھے، لیسکو ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالا تار اور میٹر قبضے میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا جبکہ ملزموں کو ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 10لاکھ روپے چارج کئے گئے ۔