ڈی پی اوپاکپتن کااردل روم:1اہلکار برخاست 11کو سزائیں

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے دفتر پولیس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا،سنگین الزامات ثابت ہونے پر 1 اہلکار کو نوکری سے برخاست سمیت 11 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں،محکمانہ احتساب کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہ ہے۔