ایک کلوسے زائدہیروئن بر آمد،ملزم گرفتار

گگومنڈی( خصوصی رپورٹ)پولیس نے ایک کلوسے زائدہیروئن بر آمدکرلی۔ماجدعمران نہرکے پل پرکھڑامنشیات فروخت کررہاتھاکہ پکڑاگیا۔ گزشتہ روزتھانہ گگومنڈی پولیس نے چھاپہ مارکرچک نمبر185۔ای بی کے نزدیک نہرکے پل پرکھڑے منشیات فروش ماجدعمران کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1کلو100گرام ہیروئن بر آمدکرلی۔