ملزم گرفتار، 1 کروڑ کی 61 کلو منشیات بر آمد

 اکرام ماچھی سے 42کلو چرس،18کلو افیون ملی، 2 ساتھی فرار ،مقدمہ درج
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تحصیل عارفوالا تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف بڑی کارروائی،منشیات فروش گرفتار 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 61 کلو گرام منشیات بر آمد مقدمہ درج کر لیا گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن اور ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈا ئون جاری۔تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر 167 ای بی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک رکشے کو روک کر منشیات فروش اکرام ماچھی کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، رکشے کی تلاشی لینے پر رکشہ سے بھاری مقدار میں منشیات 42 کلو گرام سے زائد چرس اور 18 کلو گرام سے زائد افیون بر آمد کر لی گئی گرفتار منشیات فروش پاکپتن کے علاوہ بہاولنگر، ساہیوال، اور وہاڑی میں بھی منشیات سپلائی کرتے تھے ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن شاہدہ نورین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات پر پاکپتن پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کر رہی ہے، کریک ڈا ئون سے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کی جا چکی ہے اور متعدد منشیات فروش گرفتاری کے ڈر سے اپنے منشیات فروشی کے اڈوں کو چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔۔