10 کلو 400 گرام چرس بر آمد، ایک ملزم گرفتار

بصیرپور (خصوصی رپورٹ) بصیرپور سرکل کے تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقہ بھیلا گلاب سنگھ سے منشیات فروش شوکت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 9 پیکٹ چرس بر آمد ہوئے جن کا مجموعی وزن 10 کلو 400 گرام ہے۔ایس ایچ او فرخ حسین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔