اوکاڑہ:ملزم گرفتار،390لٹرشراب بر آمد

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نیگرین سٹی دیپالپور کے ایک احاطہ میں چھاپہ مارکر شراب کی چالو بھٹی پکڑکر سے 350 لٹر کچی اور 40 لٹرتیار شراب بر آمدکرکے ملزم کوگرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق شراب فروش عبدالغفور نے دیسی ساختہ شراب کرسمس اور نئے سال پر دیپالپور کے گردونواح میں فروخت کرنا تھی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔