محکمہ صحت کی مانٹیرنگ ٹیم کا مبینہ ناروا سلوک ،پی آئی سی ملازمین کااحتجاج

محکمہ صحت کی مانٹیرنگ ٹیم کا مبینہ ناروا سلوک ،پی آئی سی ملازمین کااحتجاج 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں محکمہ صحت کی مانٹیرنگ ٹیم کے ممبران کیملازمین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر احتجاج کیا گیا۔ہسپتال کے چھوٹے درجے کے ملازمین نے پی آئی سی کی مین بلڈنگ میں احتجاج ریکارڈ کر اتے ہوئے نعرے بازی کی۔ملازمین کا کہنا تھا مانیٹرنگ ٹیم کیممبران بلا جواز ہراساں کرتے ہیں۔ کام کرنے والے ورکز کو پسند نا پسند کی بنیاد پر معطل کر ایا جا رہا ہے۔ملازمین  نے وزیر اعلیٰ سے مانیٹرنگ ٹیم کے ناروا رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ملازمین کا کہنا تھا اگر مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران کو تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کاربڑھا دیں گے۔