ڈی پی او نے شہری کو ہیلمٹ فراہم کیا ،ٹریفک قوانین کی پابندی کی بھی ہدایت
اٹھارہ ہزاری (خصوصی رپورٹ )اٹھارہ ہزاری میں معذور شہری کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے نامناسب رویّے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وارڈن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے معذور شہری سے ملاقات کر کے اس کی دلجوئی کی اور یقین دلایا کہ پولیس فورس میں ایسے رویّوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہری کو ہیلمٹ فراہم کیا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح کیا کہ کمزور اور ناتواں طبقات کے ساتھ نرمی، تعاون اور احترام بنیادی اصول ہیں اور کسی بھی صورت شہری کی تضحیک یا غیر اخلاقی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔