ریاست مخالف پراپیگنڈا، 312سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک

 ایف آئی اے کی 14انکوائریوں پر تحقیقات شروع، ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی 
ڈی چوک پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلا ف 10مقدمات درج 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پراپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون، 312سوشل میڈیا کے اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کر دیا گیا۔ سائبر کرائم بلوچستان نے 3 ماہ کے دوران ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی جن کی تفصیلات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فراہم کردی گئیں، ان میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔ کارروائیاں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی زیر سربراہی کی گئیں، مانیٹرنگ اور تجزیے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، علاوہ ازیں 28مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی گئی جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ان کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جا رہی۔دوسری طرف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے10 شر پسندوں پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے بنا دئیے اورنامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ان لوگوں نے ڈی چوک کے حوالے سیجھوٹاپروپیگنڈاکیا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیبنی ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل پلیٹ فارمز پر اپ لوڈکرکے خوف و ہراس پھیلایا اور ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔