ماہرین فلکیات کے مطابق، رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ ملک میں 30 مارچ کی شام کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی، جس سے چاند کے نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔تاہم، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔