ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے لیے فوری مذاکرات اور انسانی امداد پر زور دیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، جو سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور فی الوقت 1.95 کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ فریقین کو امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر بھی مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے، کیونکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کے امکانات بڑھیں گے۔