علیحدگی پسند سکھ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین لندن کے چٹھم ہاس کے باہر احتجاج کر رہے تھے جہاں جے شنکر موجود تھے