ٹرمپ سے تحفے میں ملنے والے امریکی وزیر خارجہ کے جوتے کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جوتوں کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو کو ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے سیاہ ڈریس شوز تحفے میں دیے تھے تاہم متعدد تصاویر میں یہ جوتے ان کے پائوں کے مقابلے میں بڑے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔