لندن(آئی این پی )پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لندن میں حملہ ہوا ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ محفوظ رہے۔رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نئی ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں، رجب بٹ کا اپنی ویڈیو میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑی دکھاتے ہوئے بتانا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔ وہ اپنی ویڈیو میں قسمیں کھاتے ہوئے مداحوں کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ کوئی پرینک نہیں کر رہے، نہ ہی کوئی شیخیاں مار رہے ہیں، ان پر واقعی حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔رجب بٹ کا کہنا ہے کہ حملہ بہت شدید تھا، نقصان بھی بہت زیادہ ہوا ہے، میں آنے والے دو سے تین دن میں مکمل وی لاگ شیئر کروں گا اور تفصیل سے بتائوں گا کہ کیا ہوا ہے اور کتنا نقصان ہوا ہے۔