سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (آئی این پی )  سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا،  نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔جاری  کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر کی حد 28 سال سے بڑہا کر 33 سال مقرر کردی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہی  ہوگا۔