عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکیلئے عمر کی حد 43 سال مقرر
کوئٹہ( آئی این پی )بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں،
معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکیلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی،2سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنیوالے ملازمین کیلئے عمر کی حد 50 سال ہوگیجن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، رعایت لاگو نہیں ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال تک موثر رہے گی۔