چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا‘سٹالوں پر130روپے کلو دستیاب ہے:رانا تنویر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ایسی باتیں بے بنیاد ہیں اور حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں سستی چینی کے اسٹال کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  پورے پاکستان میں سستی چینی کے اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹالز شوگر ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے لگائے گئے ہیں جہاں چینی 130 روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیاب ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایک شاختی کارڈ کے ذریعے 5 کلو چینی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں جن میں گزشتہ سال کے 5 لاکھ ٹن بھی شامل ہیں