چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، فی کلو چینی 215روپے کلوتک دستیاب

چینی کی سرکاری ہول سیل قیمت 173 اور ریٹیل قیمت 177روپے کلومقرر کی گئی ہے
اسلام آباد  (آئی این پی )درآمدی چینی کے مقابلے میں پاکستانی چینی کی قیمت سبقت لے گئی۔ پاکستانی چینی 210روپے سے 215روپے کلوتک جبکہ درآمدی چینی 200روپے کلوتک دستیاب ہے۔چینی کی سرکاری ہول سیل قیمت 173روپے اور ریٹیل قیمت 177روپے کلومقرر کی گئی ہے۔دکانداروں کی جانب سے چینی مہنگی ہونے کی وجہ قلت بتائی جاتی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی بھی ہمیں ہول سیل میں 195روپے کلوتک دستیاب ہے،پاکستانی چینی اپنے معیاراور مٹھاس کی وجہ سے درآمدی چینی سے بہتر ہے ۔