سیوریج لائن میں مٹی کا تودہ گرگیا ،مزدور جاں بحق

عبدالجبار نامی مزدور موقع پر دم توڑ گیا ،اسکا ساتھی محمد بشیرزخمی ہوکرہسپتال داخل
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں سیوریج لائن پر کام کرنیوالا مزدور مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق اوراس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ چونگی نمبر 6 کے قریب پاسکو گودام کے سامنے سیوریج پائپ کی کھدائی کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور ملبے تلے دب گئے،ریسکیوٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے دونوں مزدوروں کو ملبے سے باہر نکال لیا۔ عبدالجبار نامی مزدور دم توڑ گیا، جو مرغی خانہ سٹاپ کا رہائشی تھا جبکہ دوسرا مزدور محمد بشیر زخمی ہو گیا، جس کا تعلق غفور کالونی اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے،اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سا ئوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔