حادثہ گہل بازارکیقریب پیش آیا،عبدالرحمٰن ،دلنواز اوروقار موقع پر چل بسے
ریسکیو اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کے ذریعے مزدوروں کونکالاگیا،وزیر اعلیٰ کااظہار دکھ
مری(خصوصی رپورٹ)نیو مری پتریاٹہ گہل بازار کے قریب گھر کے تعمیراتی کام کے دوران کٹائی کے باعث مٹی کا تودہ گر گیا،جس کے نتیجے میں 5 مزدور نیچے دب گئے ،جن میں سے تین مزدور عبدالرحمٰن ،دلنواز اوروقار جاں بحق ،جبکہ 2 مزدورصدام حسین اورعرفان زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی 2 مزدوروں صدام حسین اورعرفان کوتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیاگیا، 5 افراد ہی کام پر موجود تھے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کے ذریعیمٹی کیتودیتلیدبی تینوں لاشوں اور 2 زخمیوں کو نکالاگیا، حادثے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دکھ کا اظہار کیا۔