خیبر(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل میں مٹی کا تودہ گر نے سے ملبیتلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق بچیاں گھر کی مرمت کے لئے مٹی لارہی تھیں، مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا۔ ضلعی انتظامیہ نے مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔