مڈھ رانجھا،رشتہ تنازع پر محنت کش قتل

مقتول کی بیٹی کا ولید کیساتھ رشتہ طے ہواجو بعدازاں ٹوٹ گیا
 ولید نے رنجش پر فائرنگ کر دی ،تین افرادکے خلاف مقدمہ 
 سرگودھا،مڈھ رانجھا(خصوصی رپورٹ)زرشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا گیا۔ملزمان فرار ہوگئے۔نواحی موضع بدین کا رہائشی نذر محمد رات کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ ولید 2 نامعلوم افراد کے ہمراہ آیا جس نے فائر نگ کرکے 68سالہ محنت کش نذ ر محمد کو قتل کردیا۔وجہ عنادیہ بتائی گئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول کی بیٹی کا ولید کیساتھ رشتہ طے ہواتھاجو بعدازاں توڑ دیا گیا ، اْسی رنج کی بنا پر ولید نے 2نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ کرکے نذر محمد کو قتل کردیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔