چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن بریگیڈیئر ر مظفر علی رانجھا کی مدت میں توسیع

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن بریگیڈیئر ر مظفر علی رانجھا کی مدت میں توسیع کردی ۔مظفر علی رانجھا مزید 2 سال کے لیے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن رہیں گے ۔ان کے کنٹریکٹ میں یکم جولائی سے توسیع کی گئی ہے ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔