رشتہ کے تنازع پرپھوپھی زاد قتل

ماموں کے بیٹے نے مشرف علی کوفائرماردیا،نوجوان ہسپتال میں چل بسا،ملزم فرار ہو گیا 
ظفروال (خصوصی رپورٹ ) رشتے کے تنازع پر نوجوان قتل ،ماموں کے بیٹے نے پھوپھی کے بیٹے کو فائر مار دیا اورفرارہوگیا،بتایا جاتا ہے گذشتہ روز تھانہ ظفروال کے نواحی گا ئوں جندران شریف حال مقیم دہمتھل میں رشتہ کے تنازع پر ماموں کے بیٹے نے فائر مار کر اپنی سگی پھوپھی کے بیٹے مشرف علی کو قتل کر دیا، فائر لگنے سے مشرف زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا مگرجان کی بازی ہار گیا ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ ا و تھانہ ظفروال آصف نوید اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعدٹی ایچ کیوہسپتال سے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال بھیج دیا۔ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ہم بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔