سندھ ہائیکورٹ نے نیب کوقائم علی شاہ، شرجیل میمن کو گرفتارکرنے سے روک دیا

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بحریہ ٹائون کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے نام خارج کرنے کی درخواست پر بڑا ریلیف دے دیا۔آئینی بینچ نے دونوں رہنمائوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی طلبی کے نوٹسز کو معطل کر دیا اور نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے اور درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔