کاہنہ میں چھت گرنے سے زخمی ٹیچر ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور (کرائم  رپورٹر )کاہنہ میں چھت گرنے سے زخمی ہونیوالی 30 سالہ خاتون ٹیچر امیلہ ریحان 6 روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کے چہرے اور سر پر زخم آنے پر ٹانکے لگائے گئے۔ برین اور سپائن کا سی ٹی سکین کیا گیا جو نارمل رپورٹ ہوا۔ ایم ایس پروفیسرڈاکٹر فریاد کا کہنا ہے کہ مریضہ کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی گئیں ، اب اسکی حالت بہتر ہے۔