ایک ہفتے بعد دوبارہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کا بورڈ اداکار کا معائنہ کرے گا
لاہور (شوبز ڈیسک)سٹیج کے نامور اداکار عابد چارلی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔عابد چارلی کو ادویات تجویزکرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عابد چارلی کے دماغ میں کلاٹ ادویات سے ٹھیک ہو جائیں گے ۔ ایک ہفتے بعد دوبارہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کا بورڈ ان کا معائنہ کرے گا،عابد چارلی کو مختلف امراض کے باعث حالت بگڑنے پر دس روز قبل جنرل ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ عابد چارلی کی صحت میں بہتری کے باعث انہیں ڈسچارج کیاگیا،گھر پہنچنے پر اداکار قیصر پیا نے ان کی تیمارداری کی۔