کیوبا ایک بار پھر ملک گیر بلیک آؤٹ کا شکار، لاکھوں شہری متاثر

کیوبا ایک بار پھر ملک گیر بلیک آؤٹ کا شکار، لاکھوں شہری متاثر

کیوبا ایک مرتبہ پھر ملک گیر بجلی کے بلیک آؤٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

 سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال کا یہ تیسرا جبکہ 2024 کے آخر سے آٹھواں ملک گیر بلیک آؤٹ ہے، جس سے لاکھوں شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔سرکاری بجلی کے ادارے یو این ای نے بتایا کہ قومی بجلی پیدا کرنے والا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے، جبکہ ماہرین بلیک آؤٹ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایندھن کی قلت، پرانے تھرمل پاور پلانٹس اور امریکی پابندیوں کے باعث ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کئی علاقوں میں روزانہ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے، جبکہ بعض دیہی علاقوں میں 70 گھنٹے تک بجلی کی بندش ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن کی فراہمی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے مہینوں میں کیوبا کا توانائی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔