تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان برقرار رہے گا یا نہیں؟

 الیکشن کمیشن 8 جولائی کو ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سماعت کرے گا 
اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان برقرار رہے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن 8 جولائی کو ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے 17 جون کو تین مختلف معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھاجن میں ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجہ عامر کے حقِ دعوی، جماعت کو مزید وقت دینے اور انتخابی نشان کی معطلی سے متعلق امور شامل تھے