اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں سپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب موصول ہو چکا ہے، جس پر بلال قادری کے دستخط موجود ہیں اور انہیں پارٹی کا مستقل الیکشن کمشنر ظاہر کیا گیا ہے