گلگت،دیامر کے 9پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ،شیڈول جاری

 پولنگ 12 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی:الیکشن کمیشن 
گلگت(آئی این پی )دیامر کے 2 انتخابی حلقوں کے 9 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ 12 جولائی کو ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 15 دیامر 1 کے خواتین کے ایک پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ ہو گی، جبکہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 8 پولنگ سٹیشنوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہو گی