اہلیہ کو قابل اعتراض تصاویرکے ذریعے بلیک میل، جبری طور پر مسلمان کیا گیا
لاہور(آئی این پی )بھارتی شہری کرنیل سنگھ نے اہلیہ سربجیت کور(نور فاطمہ) کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔کرنیل سنگھ نے پاکستان میں سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو اپنا نمائندہ مقرر کرکے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔درخواست گزار کے مطابق اہلیہ کو قابل اعتراض تصاویرکے ذریعے بلیک میل کرکے جبری طور پر مسلمان کیا گیا، ہندو میرج ایکٹ کے تحت مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی، سربجیت کور کا نکاح نامے میں خود کو طلاق یافتہ ظاہر کرنا جھوٹ ہے، جبکہ طلاق کی کوئی عدالتی ڈگری موجود نہیں، لہذاعدالت سربجیت کور کا نکاح کینسل کرنیکا حکم دے اور ویزا ختم ہونے پر سربجیت کور کو فوری ڈی پورٹ کیا جائے