ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس نے عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی۔ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔