ایران سے ضمانت چاہیے وہ کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا:ٹرمپ

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو اسے سر کہہ کر مخاطب کرتا،  ایرانی قیادت نے 1979 میں امریکہ کے خلاف جنگ شروع کی تھی
ایرانی قیادت کا صفایا ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آتا  مذاکرات کس سے کئے جائیں،  مذاکرات کیلئے  قیادت کا موجود نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے ساتھ جنگ انہوں نے شروع نہیں کی بلکہ ایرانی قیادت نے 1979 میں امریکہ کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔ریڈیو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا  ایرانی قیادت کا صفایا ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آتا  مذاکرات کس سے کیے جائیں، تاہم مذاکرات کے لیے ایرانی قیادت کا موجود نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا  ایران سے ضمانت چاہیے  وہ کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو اسے سر کہہ کر مخاطب کرتا، لیکن وہ ایران کو سر کہہ کر مخاطب کرنے والے نہیں ہیں۔