ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا، اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو یک انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ہم نے خود کو ایرانی ایٹمی بموں کے خطرے سے محفوظ بنایا ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان، پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت 18جون سے نافذ العمل ہو چکی ہے