موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں،:ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ میں خطاب
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے اب ایرانی حکومت کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ایران کی جانب سے دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے، خلیجی ممالک ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے لوگوں سمیت دیگر ممالک میں بسے عام انسانوں کو نشانہ بنایا، ایران نے ماضی میں دہشتگرد کارروائیاں کیں، امریکا نے اس لیے ووٹ دیا کہ ایران کبھی جوہری ہتھار نہیں رکھ سکتا۔