آئی جی پنجاب نے 15 اعلی افسروں کے تبادلے کر دیئے

زاہد نواز  اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب سے ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات 
محمد سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا‘نوٹیفیکشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)زاہد نواز کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور سے ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کر دیا گیا۔محمد سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔سعد عفیدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل ون، ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔محمد نعمان ظفر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا۔محمد منیر بدر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان سے ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔حسن رضا کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن سے ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا۔محمد عیسیٰ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔حسن افضل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور سے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔فرخ جاوید کو بٹالین کمانڈر تھری، پی سی ملتان سے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔سید جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور سے بٹالین کمانڈر تھری، پی سی ملتان تعینات کر دیا گیا۔جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری، کیپیٹل سٹی لاہور سے ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن تعینات کر دیا گیا۔عادل عامر کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن سے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔رضا اللہ خان کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اٹک و حسن ابدال سے ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری جھنگ تعینات کر دیا گیارضا اللہ خان ایس ایس پی آپریشنز آئی سی تھری فیصل آباد ریجن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔